آئی جی پنجاب صورتحال مانیٹر کرنے کنٹرول روم پہنچ گئے

Feb 14, 2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کے بعد صورتحال کو خود مانیٹر کرنے کیلئے خرابی صحت کے باوجود آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کنٹرول روم پہنچ گئے۔پنجاب پولیس سوشل میڈیا ٹیم کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا گزشتہ کچھ دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا اور وہ طبی رخصت پر ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رخصت پر گئے ہوئے آئی جی پنجاب فوری طور پر صورت حال کومانیٹر کرنے کیلئے خود کنڑول روم پہنچ گئے۔ انہوں نے دھماکے میں 5  پولیس اہلکاروں اور افسران کی شہادتوں کی تصدیق بھی کی ہے۔

(روزنامہ پاکستان)

 

*******