آئی جی کی راجن پور،رحیم یار خان میں نئی چوکیوں کی تعمیرجلد مکمل کرنے کی ہدایت

Apr 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کچہ ایریاز اور سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں، شر پسند عناصر کیلئے خوف کی علامت ہے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ راجن پور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ سمیت سرحدی اضلاع میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، سرحدی اضلاع میں پنجاب پولیس کو ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس کی مد میں مزید مضبوط بنایا جائیگا آئی جی پنجاب نے راجن پور، رحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی  ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، روکنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے ڈاکوؤں، شرپسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں تک رسائی، آپریسنز میں کوارڈ کاپٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کچہ و بارڈر ایریاز میں پنجاب پولیس کی آپریشنل کارکردگی مزید موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************