صوبہ میں ضمنی انتخابات ، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل،

صوبہ میں ضمنی انتخابات ، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل،
لاہور سمیت ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پولیس فلیگ مارچز، انتظامات چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔  ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، لاہور سمیت ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پولیس ٹیموں نے فلیگ مارچ اور انتظامات چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسلز کیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ کے مختلف ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ کی، لاہور سمیت  متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات کے علاوہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے ، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس ،  ڈولفن سکواڈ،  پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فلیگ مارچ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر بنانا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں، موجودہ  ملکی صورتحال  کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ ہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی، لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر402)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, April 20, 2024