امریکی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

Apr 25, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یو ایس آئی پی(USIP) کے ''پولیس عوام ساتھ ساتھ پراجیکٹ'' کے تحت کمیونٹی پولیسنگ اور عدم تحفظ کا شکار طبقات کی مدد، تحفظ اور معاونت کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ یو ایس آئی پی کے تعاون سے ویمن پولیس کونسل کا قیام اور وکٹم سپورٹ افسران کی جدید ٹریننگ سر انجام پائی، امریکی سپورٹ سے خواتین پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ پراجیکٹس کی موثر سپرویژن کیلئے تحفظ کے نام سے ٹرسٹ کے قیام کیلئے لیگل فریم ورک تشکیل دے رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ٹرانسجینڈرز کے باآسانی طبی معائنے، میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائے ہیں،سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی آسامیوں میں ٹرانسجینڈرز کی ریکروٹمنٹ کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں یو ایس آئی پی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(روز نامہ انصاف)

*******************