پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو باکو آذربائیجان سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا، اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور روانہ، سپیشل آپریشنز سیل کی پولیس ٹیم آج رات ایک بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،  آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر428)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, April 29, 2024