آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈاکووں سے مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈاکووں سے مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت
ڈولفن سکواڈ کینٹ راولپنڈی کے اہلکار اسماعیل رؤف نے مری روڈ پر مشکوک کار سوار ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈاکووں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ کینٹ راولپنڈی کے اہلکار اسماعیل رؤف نے مری روڈ پر مشکوک کار سوار ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی ذمہ داری ہے، ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار عاصم کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اہلکار عاصم کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف جیسے 16 سو سے زائد شہدا، 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے کو کوارڈن آف کر لیا گیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر429)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, April 29, 2024