دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کی حوصلہ افزائی

دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کی حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی ارتضیٰ کمیل کو تعریفی لیٹر سے نوازا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کو تعریفی لیٹر سے نوازا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی ارتضی کمیل کی تعریفی لیٹر سے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ایس پی ارتضیٰ کمیل نے اچھرہ واقعہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اچھرہ واقعہ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک انسان کی ہی نہیں، پوری انسانیت کی جان بچائی، بہادرانہ اور بروقت کاروائی سے پنجاب پولیس کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑاور  اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اس موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر430)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 30, 2024