ایس ایس پی ڈسپلن لاہور رانا طاہر رحمان خان کے والد انتقال کر گئے، شیخوپورہ میں تدفین کر دی گئی۔

ایس ایس پی ڈسپلن لاہور رانا طاہر رحمان خان کے والد انتقال کر گئے،  شیخوپورہ میں تدفین کر دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر سینئر افسران کی نماز جنازہ میں شرکت، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
ایس ایس پی ڈسپلن لاہور رانا طاہر رحمان خان کے والد محترم خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر  عثمان انور، چیئرمین نیکٹا رائے محمد طاہر، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی، ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ  اطہر اسماعیل امجد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت پنجاب کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت تمام شرکاء نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر433)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 30, 2024