وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری،
صوبہ بھر میں پولیس کا منشیات فروشوں پر کریک ڈاؤن تیز، سینکڑوں چھاپے، 90مقدمات درج، 93ملزمان گرفتار۔ 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پرپنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کا منشیات فروشوں پر کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے اور انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 252 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 93 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 90 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 39 کلو چرس، 874 لٹر شراب برآمد، ہوئی۔  
ترجمان پنجاب پولیس نے مزہد کہا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر مجموعی طور پر 18566 چھاپے مارے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 8686 مقدمات درج کرتے ہوئے 9190 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 6030 کلو چرس،31 کلو آئس،103 کلو گرام ہیروئن، 216 کلو افیون اور 115458 لٹر شراب برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈرگ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی مارکنگ کرکے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر435)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
 
 
Press Release Date: 
Wednesday, May 1, 2024