حکومت پنجاب پولیس کو جدید آلات سے لیس کر رہی ہے،آئی جی

Apr 28, 2024

لاہور(پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم فالو اپ ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے "محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کیلئے افسران کو ٹاسک دیئے گئے۔آئی جی نے کہا کہ حکومت پنجاب جرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید آلات سے لیس کر رہی ہے، سرحدی اضلاع کو تھرمل کیمرے، نائٹ ویژن ماونٹڈ گنز، اے پی سیز، لوکیٹر، کوارڈ کاپٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ادھرآئی جی پنجاب نے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پرامن انعقاد پر پولیس کو شاباش دی۔

(روز نامہ جنگ)

**********************