منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 119 ملزم گرفتار، 114 مقدمات درج

Apr 28, 2024

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ 02 ماہ سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801 چھاپے مارے گئے اور مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف 8381 مقدمات درج کرتے ہوئے 8878 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 5802 کلو چرس، 29 کلو گرام سے زائد آئس ،100 کلو ہیروئن ، 216 کلو افیون اور 111079 لٹر شراب برآمد کی گئی.

(روز نامہ دنیا)

********************