آئی جی کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری

Apr 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 20 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے زخمی کانسٹیبل ساجد علی کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، پی ایچ پی گوجرانوالہ کے غازی سب انسپکٹر راشد وسیم کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے زخمی غازی کانسٹیبل وقاص رمضان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولنگر کے غازی اے ایس آئی محمد عباس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور کے غازی ہیڈ کانسٹیبل رشید احمد، خانیوال کے غازی اے ایس آئی ناصر محمود کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل محمد ہنزلہ، راجن پور کے غازی اے ایس آئی جنید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************