وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر اظہار افسوس

Apr 29, 2024

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہید سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ارشد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سب انسپکٹر کے قتل کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

(روز نامہ جنگ)

*********************