پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 11 لاکھ روپے جاری

Apr 30, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے  6 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اخراجات کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی سکروٹنی کی گئی جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے فنڈز منظوری کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل محمد علی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے جاری کئے گئے، شیخوپورہ کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد آفتاب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی لاہور کے غازی اے ایس آئی امجد نصیر کو طبی اخراجات کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈی جی خان کے غازی کانسٹیبل محمد ہاشم کو طبی اخراجات کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ پی ٹی ایس فاروق آباد کے غازی اے ایس آئی امیر علی اور بہاولنگر کے غازی کانسٹیبل محمد یعقوب کو علاج معالجے کیلئے فی کس 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

************************