قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار

Apr 30, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو باکو آذربائیجان سے گرفتار کر لیا اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈووکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا، اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے  گرفتار کیاگیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************