اعلیٰ کارکردگی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائیگا‘ آئی جی

May 01, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کو تعریفی لیٹر سے نوازا سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی ارتضی کمیل کی تعریفی لیٹر سے حوصلہ افزائی کی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اچھرہ واقعہ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک انسان کی ہی نہیں، پوری انسانیت کی جان بچائی، بہادرانہ اور بروقت کارروائی سے پنجاب پولیس کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑاور  اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اس موقع پر موجود تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************