پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 8لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

May 01, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کی میڈیکل معاونت کی مد میں  8 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ملتان کے کانسٹیبل بادل اسلم کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے پاکپتن کے ڈی ایس پی آفتاب احمد موہل کو بازو کے فریکچر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اوکاڑہ کے کانسٹیبل لیاقت علی کو کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد خبیب کو علاج معالجے کیلئے  1 لاکھ روپے جاری کئے گئے، انویسٹی گیشن پنجاب کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم کو اہلیہ کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے،ریٹائرڈ ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم کو گردوں کے علاج کیلئے 62 ہزار روپے دئیے گئے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************