آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ میں شرکت کی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ میں شرکت کی،
کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز ملٹری نے نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا، لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ میں شرکت کی، کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ہلال امتیاز ملٹری نے بھی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھی ۔ جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے گذشتہ رات نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ، پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے بیٹے اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ 53 سالہ کانسٹیبل غلام رسول کے پسماندگان میں اہلیہ ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل غلام رسول جیسے 1600 سے زائد شہداء اور 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے ، شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اور غازیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر436)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 2, 2024