آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ ، ڈی جی خان کی جھنگی (حضرت عمر فاروقؓ) چیک پوسٹ پر حملے کے غازی جوانوں کی عیادت کی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ ، ڈی جی خان کی جھنگی (حضرت عمر فاروقؓ) چیک پوسٹ پر حملے کے غازی جوانوں کی عیادت کی
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان میں جھنگی (حضرت عمر فاروقؓ) چیک پوسٹ پر حملے کے غازی اہلکاروں کی عیادت کے لیے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب نے زیر علاج جوانوں کی عیادت کی، خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ، آئی جی پنجاب نے جوانوں کی بہادری پر ان کو خراجِ تحسین پیش کیا، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ زیر علاج تمام غازی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کو ایک بار پھر پسپا کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے، حملے کو پسپا کرنے پر بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں، قوم کے تحفظ کے لیے  کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔
 
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جھنگی (حضرت عمر فاروقؓ) چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 07 پولیس جوان زخمی ہوئے، 03 جوانوں کا تعلق ایلیٹ فورس ملتان سے ہے جو نشتر  ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زیر علاج جوانوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبل شاہد منظور اور محمد طارق شامل ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، کمشنر ملتان مریم خان، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز  ڈی آئی جی محمد احسن یونس، آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان صادق علی اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر437)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 2, 2024