پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،93 ملزم گرفتار

May 02, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 252 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 93 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 90 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 39 کلو چرس، 874 لٹر شراب برآمد، ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ 26 فروری سے مجموعی طور پر 18566 چھاپے مارے گئے، 8686 مقدمات درج کرتے ہوئے 9190 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 6030 کلو چرس،31 کلو آئس،103 کلو گرام ہیروئن، 216 کلو افیون اور 115458 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************