ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،

ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،
پنجاب پولیس ملتان نے بزرگ شہری پر تشدد میں ملوث 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا،
 
ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پنجاب پولیس ملتان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور تھانہ صدر ملتان میں اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
 
تفصیلات کے مطابق ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا اور سی پی او ملتان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کی سپرویژن میں ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان نزاکت اقبال اور ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید محمد بلال کی پولیس ٹیموں نے تشدد میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عرفان اور محمد سلیم شامل ہیں، متاثرہ بزرگ شہری اسحاق کی مدعیت میں اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت تھانہ صدر ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  ملزمان نے لین دین کے معاملے، نوسر بازی کے شبہ پر بزرگ شہری کو اغوا کیا، مخدوم رشید کی حدود میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر443)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 4, 2024