آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن آفس کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن آفس کا دورہ

آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن میں تزنین و آرائش کے  کاموں کا جائزہ لیا، جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن آفس کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن میں تزنین و آرائش کے  کاموں کا جائزہ لیا اور جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے دفتر کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زونیر چیمہ، ایس ڈی پی او  ماڈل ٹاؤن سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کاموں میں پیش رفت بارے آگاہ کیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سمارٹ پولیسنگ، جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی بیسڈ سہولیات  کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب پولیس کے تھانوں کے بعد ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران باقی زیر تکمیل کام کو اپنی نگرانی میں اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کروائیں ۔۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر445)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, May 5, 2024