کچہ ماچھکہ آپریشن اپڈیٹ

کچہ ماچھکہ آپریشن اپڈیٹ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت:پنجاب پولیس کا کچہ ایریاز میں اپنی چوکیاں مزید مضبوط کرنے کا عمل جاری،

ڈاکوؤں کی چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کیلئے پولیس پر شدید فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں شر گینگ کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک ،07 ڈاکو زخمی،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر  پجاب پولیس کا کچہ ایریاز میں اپنی چوکیاں مزید مضبوط کرنے کا عمل جاری ہے، ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کے لئے پولیس پر شدید فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں شر گینگ کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 07 ڈاکو زخمی ہو گئے۔ ہلاک کئے جانے والے ڈاکو رحیم یار خان پولیس کے تین جوانوں کی شہادت، قتل، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ پولیس سے بھرپور کوارڈینیشن جاری ہے ، کچہ ماچھکہ میں کچھ عرصہ قبل دو قبیلوں کی لڑائی میں پولیس کاروائی کے دوران شر گینگ نے تین پولیس جوانوں کو شہید کیا تھا، ہلاک ڈاکوؤں میں خطرناک ڈاکو عالم شر اور نزیر شر شامل ، زخمیوں میں مٹھا شر سمیت سات دیگر شامل ہیں۔ پولیس کاروائیوں کی نگرانی ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل خود کر رہے ہیں ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر446)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, May 5, 2024