ایس پی ملک اکرام پیشہ ورانہ سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ

May 04, 2024
ایس پی ملک اکرام پیشہ ورانہ سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک اکرام کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا، آئی جی پنجاب نے ایس پی ملک اکرام کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے ساتھ محکمہ کا رابطہ برقرار رہتا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی ملک اکرام نے محکمہ پولیس میں 34 برس خدمات سر انجام دیں، ملک اکرام نے بطور سب انسپکٹر پولیس سروس کو جوائن کیا تھا اور بہترین کارکردگی پر ترقی کی منازل طے کرتے رہے، ایس پی ملک اکرام ان دنوں ایس پی ٹریفک صدر لاہور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔