صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 159 ملزمان گرفتار

May 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 293 ٹھکانوں پر چھاپے گئے اورمنشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 159 ملزمان گرفتار اور147 مقدمات درج کئے گئے ملزمان سے 132 کلو چرس،  1 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 2092 لٹر شراب برآمد کی گئی ترجمان کے مطابق 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران منشیات فروشوں کے اڈوں پر 19154 چھاپے مارے گئے اور ملزمان کیخلاف8960 مقدمات درج اور9470 کوگرفتار کیاگیا ملزمان سے 6180 کلو چرس، 104 کلو گرام ہیروئن،ساڑھے 34 کلو آئس،218 کلو افیون، 119154 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************