کچے میں پولیس، رینجرز کی کارروائیاں، 4ڈاکو ہلاک، متعدد زخمی، 2مغوی بازیاب

May 06, 2024

 کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ گھوٹکی میں بھی ایک ڈاکو ہلاک اور 2 پولیس رضا کار زخمی ہوگئے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن تیز کر دیا اس دور ان پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق تین ڈاکو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور2 پولیس رضا کار زخمی ہوگئے پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ رونتی کے کچے کے علاقے میں دوران کارروائی ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کی ہلاکت اور پولیس کے دو رضا کاروں کے زخمی ہونے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ کچہ ماچھکہ سے ملحقہ سندھ کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں 2 خطرناک ڈاکو عالم شر اور نذیر شر ہلاک،ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی ہوئے ڈی پی او رضوان گوندل نے بتایا کہ دونوں صوبائی سرحدی علاقے کے مختلف مقامات پر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے آپریشن میں ماچھکہ، بھونگ، صادق آباد اور کوٹ سبزل کی پولیس اور بگٹی قبیلے کے رضا کار بھی شامل ہیں جبکہ گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا  ترجمان پولیس کے مطابق کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کیلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی ہلاک کئے جانے والے ڈاکو رحیم یار خان پولیس کے تین جوانوں کی شہادت، قتل اغوا ء برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے دوسری جانب سکھر پولیس نے شاہ بیلو کے کچے میں آپریشن کرتے ہوئے 25 روز قبل اغواء کیے گئے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکو شاہ بیلو کچے سے مغویوں کو فیتھوپٹن کی طرف منتقل کر رہے تھے سکھر پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************