وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 289 ٹھکانوں پر چھاپے، 127 ملزمان گرفتار، 127 مقدمات درج۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 289 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 127 مقدمات  درج کرتے ہوئے 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 57 کلو چرس، 03 کلو ہیروئن اور 1325 لٹر شراب برآمد کی گئی۔  ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 20015 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 9334 مقدمات درج کرتے ہوئے 9845 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 6342 کلو چرس، 109 کلو گرام ہیروئن، ساڑھے 34 کلو آئس، 218 کلو افیون اور 123152 لٹر شراب بھی ملزمان سے برآمد کی گئی،
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو بے نقاب کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈرگز کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر448)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, May 6, 2024