کچہ ماچھکہ آپریشن میں اہم پیش رفت، مزید ایک ڈاکو ہلاک، تعداد 04 ہو گئی،

کچہ ماچھکہ آپریشن میں اہم پیش رفت، مزید ایک ڈاکو ہلاک، تعداد 04 ہو گئی،
پنجاب پولیس کی کچہ ماچھکہ میں شر گینگ کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری،خطرناک ڈاکو فاروق شر بھی انجام کو پہنچ گیا،
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ ماچھکہ میں شرگینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں کچہ ماچھکہ آپریشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران ایک اور خطرناک ڈاکو فاروق شر بھی انجام کو پہنچ گیا،دو روز کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 04 ہو گئی ہے۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 03 خطرناک ڈاکوؤں عالم شر، نذیر شر اور حاکم شر کو کیفر کردار تک پہنچایا جبکہ 07 ڈاکو شدید زخمی ہوئے تھے۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل نے کہاکہ پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ ماچھکہ میں شر گینگ کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور پولیس ٹیموں نے شر گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے کہاکہ پنجاب پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، بھاری اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے، کچہ ماچھکہ میں شر گینگ کے ٹھکانوں کو ڈرون فوٹیج میں نذر آتش ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر450)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, May 6, 2024