کچے میں آپریشن جاری، ایک اور ڈاکو مارا گیا، تعداد 4 ہو گئی

May 07, 2024

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ ماچھکہ میں شرگینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائیاں گزشتہ روز جاری رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران ایک اور خطرناک ڈاکو فاروق شر بھی انجام کو پہنچ گیا۔ دو روز کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 3 خطرناک ڈاکوؤں عالم شر، نذیر شر اور حاکم شر کو کیفر کردار تک پہنچایا جبکہ 7 ڈاکو شدید زخمی ہوئے تھے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************