پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا

پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری ندیم اشرف نے 2022 میں تھانہ پیر محل ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مجرم بعد ازاں روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہوگیا ، پنجاب پولیس نے انٹرپول کی معاونت سے شہری کو متحدہ عرب امارات سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ، اشتہاری مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا، قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ انٹرپول ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے بیرون ملک مفرور مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر454)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 7, 2024