وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، خواتین پر تشدد اب نہیں (NeverAgain)،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، خواتین پر تشدد اب نہیں (NeverAgain)،
پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، ماموں کانجن فیصل آباد میں بھابھی کا درندہ صفت قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
 
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر خواتین پر تشدد اب نہیں (NeverAgain) کے تحت پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ترجیحی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، خواتین بچوں پر تشدد،  زیادتی، ہراسگی، وزیر اعلی پنجاب کی ریڈ لائن ہے اور اس حوالے سے صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔
پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی سے ماموں کانجن فیصل آباد میں اپنی بھابھی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،  درندہ صفت سفاک قاتل کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزم لطیف نے  غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی 38 سالہ بھابھی فیضان بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کیا اور قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی برآمد کر لی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر455)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 7, 2024