سب انسپکٹروں کی ترقی کے لئے بورڈ اجلاس 13 مئی کو ہوگا

May 07, 2024

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) سب انسپکٹروں کی ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 13 مئی کو ہو گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اینڈ ٹو، اے آئی جی لیگل اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(روز نامہ دنیا)

********************