ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے پر 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا

May 07, 2024

لوئر مال (اسرار خان ) ڈرائیونگ ٹیسٹ میں۔ فیل ہونے والوں کے لئے اچھی خبر ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہری اب 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے ۔ پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گیا۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے صوبے کے تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کو 6 ہفتوں بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت تھی ۔ تاہم اب شہریوں کے لئے 6 ہفتوں کا وقت کم کر کے 15 دن کر دیا گیا ہے۔

(روز نامہ سٹی 42)

**********************